عالمی استكبار، اسلامی وحدت كو نقصان پہنچانے كے درپے ہے: آيت اللہ قبلان

IQNA

عالمی استكبار، اسلامی وحدت كو نقصان پہنچانے كے درپے ہے: آيت اللہ قبلان

سياسی وسماجی گروپ: لبنانی شيعوں كی سپريم اسلامی اسمبلی كے قائم مقام نے اپنی گفتگو میں كہا ہے كہ عالمی استكبار اسلامی وحدت كو نقصان پہنچانے اور مسلمانوں كے درميان تفرقہ اور اختلافات ايجاد كرنے كے درپے ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان نے "nowlebanon" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ لبنانی شيعوں كی سپريم اسلامی اسمبلی كے قائم مقام نے لبنان میں مصر كے سفير سے ملاقات كے دوران استكبار اور صیہونی سازشوں كا مقابلہ كرنے اور امت اسلام كے مفادات كی خاطر عربی اور اسلامی تعاون كی ضرورت پر زور ديا ہے۔
آيت اللہ عبدالامير قبلان نے مزيد كہا كہ اس وقت لبنان اور مصر علمی تحريك كے محقق كے لئےايك دوسرے كے تعاون كے محتاج ہیں اور دونوں ممالك كی صلاحيتوں كے پيش نظر یہ مسئلہ انتہائی اہم ہے۔
556292