تنزانیہ كے ہسپتال "اوشن روڈ" كو ۱۵۰ قرآنی نسخوں كا تحفہ

IQNA

تنزانیہ كے ہسپتال "اوشن روڈ" كو ۱۵۰ قرآنی نسخوں كا تحفہ

سياسی وسماجی گروپ: يكم اپريل روز اسلامی جمہوریہ ايران كی مناسبت سے انجمن دوستی ايران اور تنزانیہ نے اس ملك كے "اوشن روڈ" ہسپتال كے كنيسر كے ۱۵۰ مريضوں كو قرآن كريم تحفہ كے طور پر ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' شعبہ تنزانیہ كی رپورٹ كے مطابق انجمن دوستی ايران اور تنزانیہ نے اپنے اس پہلے اقدام كے تحت اس گرانقدر معنوی تحفہ كے ساتھ ساتھ ان مريضوں كو مادی تحائف بھی عطا كیے ہیں۔
انجمن دوستی ايران اور تنزانیہ كے سربراہ "محمد حسين شيرازی" نے "اوشن روڈ" ہسپتال میں كينسر كے مريضوں سے ملاقات كی ہے اور اس ملاقات میں تنزانیہ میں ايرانی سفير اور تنزانیہ كی وزارت صحت اور ہسپتال كے بعض عہديدار بھی موجود تھے۔
556862