ليبيا كے اجلاس نے قدس میں صیہونی مظالم كے خطرے كو فاش نہیں كيا ہے: لبنان كی اعلی شرعی اسلامی اسمبلی

IQNA

ليبيا كے اجلاس نے قدس میں صیہونی مظالم كے خطرے كو فاش نہیں كيا ہے: لبنان كی اعلی شرعی اسلامی اسمبلی

سياسی وسماجی گروپ: لبنان كی سپريم شرعی اسلامی اسمبلی نے ۳ اپريل كو ايك میٹنگ كے دوران كہا ہے كہ ليبيا كے حالیہ اجلاس میں عرب سربراہوں نے قدس شريف میں صیہونی مظالم كے خطرے كو برملا نہیں ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق لبنان كی سپريم شرعی اسلامی اسمبلی كی میٹنگ لبنان كے مفتی "محمد رشيد قبانی" كی صدارت میں منعقد ہوئی ہے۔
اس بيانیے میں آيا ہے كہ لبنان كی سپريم شرعی اسلامی قدس اور مسجد الاقصی كے تشخص كو درپيش خطروں اور مسجد الاقصی كے نيچے صیہونی سرنگوں كےمقابلے میں كھڑی ہے۔
لبنان كی سپريم شرعی اسلامی اسمبلی نے اپنے بيانیے میں اسلامی اور عربی امت سے مطلابہ كيا ہے كہ وہ صیہونی سازشوں كا مقابلہ كرنے كے لئے واضح موقف اختيار كرے كيونكہ اسلامی اور عربی وحدت كے ذريعے ہی قدس اور فلسطين كا دفاع كيا جا سكتا ہے۔
557197