بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اسلامی جمہوریہ افغانستان كی رپورٹ كے مطابق افغانستان كے صوبے غزنی كے محكمہ تعليم كے سربراہ حسنی مبارك عزيزی نے اس خبر كی وضاحت كرتے ہوئے كہا كہ اس امتحان كے انعقاد كا مقصد غزنی صوبے كے دينی اور ثقافتی سنٹرز میں تدريس اور خدمت كرنے كے لئے علماء كی علمی صلاحيتوں كو پركھنا ہے۔
انہوں نے اس امتحان میں ۶۰۰ علماء كی شركت كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ ان میں سے زيادہ تر طلباء نے ايران اور پاكستان كے دينی مدارس اور حوزہ علمیہ میں تعليم حاصل كی ہے اور اس وقت یہ خدمت كے لئے اپنے ملك واپس لوٹے ہیں۔
557477