تھائی لينڈ میں المصطفی(ص) انٹرنيشنل يونيورسٹی كی دائمی كتب نمائش كا افتتاح

IQNA

تھائی لينڈ میں المصطفی(ص) انٹرنيشنل يونيورسٹی كی دائمی كتب نمائش كا افتتاح

فكرونظر گروپ: تھائی لينڈ كے دارالحكومت بنكاك میں المصطفی(ص) انٹرنيشنل يونيورسٹی كی دائمی نمائش كا افتتاح ہوا ہے جس میں ايرانی پارليمنٹ كے وفد كے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمين ابوترابی نے شركت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ جنوب مشرقی ايشيا كی رپورٹ كے مطابق المصطفی(ص) انٹرنيشنل يونيورسٹی كے بين الاقوامی ادارے زير كنٹرول سرگرمياں انجام دينے والی اس نمائش كی افتتاحی تقريب میں ايرانی وفد نے شركت كی ہے۔
اس لائبريری كی افتتاحی تقريب كے ساتھ ساتھ ايرانی پارليمنٹ كے ڈپٹی اسپيكر حجۃ الاسلام والمسلمين ابوترابی اور ان كے ہمراہ وفد نے قرآنی انسٹیٹيوٹ الرسول الاعظم كے توسط سے منعقد ہونے والی نفيس قرآنی نمائش كا بھی وزٹ كيا ہے۔
557962