بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق حوزہ علمیہ قم كے استاد حجۃ الاسلام والمسلمين "حسينی قزوينی" نے ۵ اپريل كو نہج البلاغہ كے درس میں اس مطلب كی وضاحت كرتے ہوئے كہا كہ اس وقت وہابی نہج البلاغہ میں شبہہ ايجاد كرنے كے درپے ہیں جس كا ايك نمونہ خطبہ نمبر ۲۲۸ میں شبہہ كا ايجاد كرنا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس گروپ كا عقيدہ ہے اس خطبہ میں فلاں" سے مراد دوسرا خليفہ ہے اور حضرت امير(ع) نے اس خطبے میں خليفہ دوم كی تعريف اور مدح كی ہے جبكہ اہل سنت كے معروف دانشور اور نہج البلاغہ كے شارح "صبحی صالح" اس قول كو قبول نہیں كرتے۔
558496