بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے امارات میں اعزازی نامہ نگار نے امارات كی سركاری خبررساں ايجنسی كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ آئندہ ہفتے كے دوران دو مرحلوں میں طلباء كے لئے دوسرے قرآنی مقابلے منعقد ہو رہے ہیں۔
ان مقابلوں كا پہلا مرحلہ ۱۳ اور ۱۴ اپريل اور فائنل راؤنڈ ۱۸ سے ۲۲ اپريل تك منعقد ہو گا۔
موصولہ رپورٹ كے مطابق ان مقابلوں میں پہلی پوزيشن حاصل كرنے والے طالب علم كو ۱۰ ہزار درہم، دوسری پوزيشن حاصل كرنے والے طالب علم كو ۷ ہزار درہم اور تيسری پوزيشن حاصل كرنے والے طالب علم كو ۳ ہزار درہم كے كيش انعامات ديئے جائیں گے۔
558456