صیہونزم مشرق وسطی كے امن كے لئے سب سے بڑا بنيادی خطرہ ہے: تركی كے وزير اعظم

IQNA

صیہونزم مشرق وسطی كے امن كے لئے سب سے بڑا بنيادی خطرہ ہے: تركی كے وزير اعظم

سياسی وسماجی گروپ: تركی كے وزير اعظم رجب طيب اردوگان نے ۶ اپريل كو فرانسيسی حكام سے ملاقات كے دوران صیہونی حكومت كو مشرق وسطی كے امن كے لئے بنيادی خطرہ قرار ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" شعبہ تركی نے خبررساں ايجنسی ٹرنیڈ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ انہوں نے فرانسيسی صدر سے ملاقات كرنے سے قبل نامہ نگاروں كے اجتماع میں كہا ہے كہ صیہونی غاصبوں نے غزہ كی پٹی پر حملہ كر كے ۱۵۰۰ شہريوں كو شہيد كيا ہے اور صیہونزم كی جانب سے اس حملے كے بيان ہونے والے تمام اہداف محض جھوٹ كا پلندہ ہیں۔
تركی كے وزير اعظم نے مزيد كہا كہ اگر اسرائيل، فلسطين میں فاسفورسی بمبوں سے استفادہ كرے تو ہم اسے ہرگز نہیں كہیں گے كہ خدا تجھے معاف كرے بلكہ اس سے پوچھیں گے كہ كس طرح تم یہ نے یہ كام كيا ہے؟
559283