صیہونی حكومت، انبياء الہی سے دشمنی كی علامت ہے: ايرانی صدر

IQNA

صیہونی حكومت، انبياء الہی سے دشمنی كی علامت ہے: ايرانی صدر

سياسی گروپ: صیہونی حكومت، خداوند متعال اور انبيائے الہی كی دشمنی كی علامت ہے اور دنيا میں تمام بداخلاقياں اور برائياں اس حكومت میں موجود ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" شعبہ مغربی آذربائيجان كی رپورٹ كے مطابق اسلامی جمہوریہ ايران كے صدر "محمود احمدی نژاد نے ۷ اپريل كو اپنے مغربی آذربائيجان كے دورے كے دوران ملت ايران كی صیہونی حكومت كے ساتھ مخالفت كے دلائل كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ یہ حكومت خداوند متعال اور الہی انبياء كی دشمنی كی علامت ہے اور یہ حكومت دنيا میں رونما ہونے والی تمام برائيوں اور غير اخلاقی حركات كی جڑ ہے۔
انہوں نے كہا كہ صیہونی حكومت، بے عدالتی، قتل وغارت اور ظلم و فساد كی علامت ہے اور جو كوئی بھی اس حكومت كی حمايت كرتا ہے وہ عدل و انصاف اور ملتوں كی پاكيزگی سے دور ہو جاتا ہے اور جو ملت بھی صیہونی حكومت كے مخالف ہو وہ دنيا كی ملتوں كے نزديك قابل احترام ہے۔
559297