كمپيوٹر ريسرچ سنٹر آف اسلامك سائنسز كے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمين "حميد شہرياری" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے قم میں اعزازی نامہ نگار سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ براعظم ايشيا میں ۱۳۰ دفتروں كے افتتاح كے علاوہ اسلام كی مستقل تہذيب كی ترويج كی غرض سے براعظم يورپ میں بھی اس اسلامی سافٹ ويئرز كے ۴۰ دفاتر كا افتتاح كرنے میں كامياب ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ كمپيوٹر ريسرچ سنٹر آف اسلامك سائنسز كے جرمنی، يوكرائن، برطانیہ، بيلجيئم، بلغاریہ، بوسنيا، تركی، روس، ڈنمارك، فن لينڈ، جارجيا، ناروے اور ہالينڈ جيسے ممالك میں دفاتر موجود ہیں۔
560050