الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق لبنانی شيعوں كے مرجع تقليد علامہ محمد حسين فضل اللہ كے بیٹے سيد علی فضل اللہ نے بيروت میں اپنے نماز جمعہ كے خطبوں میں كہا ہے كہ عالم اسلام كےوسيلے علاقوں میں ہونے والے بم دھماكے دشمن كے ناپاك عزائم كے سلسلے كی ايك كڑی ہیں۔
سيد علی فضل اللہ نےمزيد كہا كہ دہشت گردی گروپ چاہتے ہیں انتخابات كے گٹھن مراحل سے گزرنے والے عراق میں بم دھماكے كر كے لوگوں كے درميان خوف وہراس پھيلا دیں اور اس دفعہ انہوں نے رہائشی عمارتوں كو نشانہ بنايا ہے۔
انہوں نے كہا كہ پاكستان میں بھی عراق جيسے حالات حاكم ہیں اور امريكہ اور نیٹو نے افغانستان میں جو صورتحال ايجاد كی ہے اس كے تمام اخراجات پاكستان كے كندھوں پر ڈال ديئے ہیں جبكہ ان غاصبوں نے فقير گھرانوں، كسانوں اور مزدوروں كو اپنے حملوں كا نشانہ بنا ركھا ہے۔
559931