دہشت گردی كو ختم كرنے كا ايك طريقہ مسلمانوں كے شعور اور آگاہی كو بلند كرنا ہے: آيت اللہ تسخيری

IQNA

دہشت گردی كو ختم كرنے كا ايك طريقہ مسلمانوں كے شعور اور آگاہی كو بلند كرنا ہے: آيت اللہ تسخيری

سياسی گروپ: تقريب مذاہب ورلڈ اسمبلی كے سيكرٹری جنرل نے كہا ہے كہ مختلف ميدانوں میں مسلمانوں كے شعور اور آگاہی كو بلند كرنے، افكار كو ايك دوسرے كے قريب لانے كےلئے مسلسل كوشش كرنے، عملی اقدامات میں وحدت اور ملتوں اور حكومتوں كے ايك دوسرے كے ساتھ تعاون كے ذريعے دہشت گردی كو ختم كيا جا سكتا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے تقريب مذاہب اسلامی ورلڈ اسمبلی كے تعلقات عامہ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ہندوستان میں ۱۱ اپريل كو "عادلانہ صلح، مشتركہ عالمی گفتگو" كے موضوع پر منعقد ہونے والے اس سيمينار میں ہندوستان اور ايران كے نمائندوں كے علاوہ جاپان، فلپائن، سری لنكا، ملائيشيا، انڈونيشيا، تھائی لينڈ اور سنگاپور كے صلح كے ميدان میں سرگرم دانشوروں نے شركت كی ہے۔
آيت اللہ تسخيری نے اس سيمينار كی افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے پورے عالم اسلام میں سيكورٹی مسائل میں وحدت اور ہيومن رائٹس كے اسلامی نصب العين كی پابندی كو عالم اسلام میں امن وامان كے قيام كےلئے اہم اقدامات قرار ديا ہے۔
560961