فكرونظر گروپ: كرغستان كے سياست، حقوق اور دين نامی تحقيقی انسٹیٹيوٹ كے سربراہ نے اس میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر سے ملاقات كے دوران مئی كے آخری عشرے اور جون كے پہلے بيسوں دنوں كے دوران اس ملك كے دارالحكومت بيشكك میں "وسطی ايشيا میں اسلام اور جمہوريت" كے موضوع پر ايك گول ميز كانفرنس كے انعقاد كی خبر دی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق كرغستان كے سياست، حقوق اور دين نامی تحقيقی انسٹیٹيوٹ كے سربراہ "قادر مالك اف" نے اس ملك میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر "محمد حسين عابدينی" سے ملاقات كے دوران كہا ہے كہ اس انسٹیٹيوٹ نے گزشتہ تاجيكستان میں "اسلام اور جمہوريت" كے موضوع پر ايك گول ميز كانفرنس منعقد كی تھی اور اس سال اس انسٹیٹيوٹ نے بيشكك میں "وسطی ايشيا میں اسلام اور جمہوريت" كے عنوان سے ايك گول ميز كانفرنس منعقد كرنے كا فيصلہ كيا ہے۔
انہوں نے نے اس گول ميز كانفرنس میں علاقائی ممالك كے علمی اور دينی مراكز كے دانشوروں كی شركت كی طرف اشارہ كرتے ہوئے اس گول ميز كانفرنس میں تقرير كرنے كےلئے كرغستان میں ايرانی سفير اور ثقافتی ڈائريكٹر كو دعوت دی ہے۔
560810