كرغستان كے داخلی بحران پر oic كا اظہار تشويش

IQNA

كرغستان كے داخلی بحران پر oic كا اظہار تشويش

سياسی وسماجی گروپ:OIC كے سيكرٹری جنرل نے كرغستان كے حالیہ سياسی بحران پر تشويش كا اظہار كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" شعبہ كرغستان نے OIC كی سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اكمل الدين احسان اوغلو نےاپنے بيانیے میں كہا ہے كہ OIC كرغستان كے حالیہ سياسی بحراين پر شديد پريشان ہے اور انہوں نے اس كشيدگی كے دوران كرغزی شہريوں كے زخمی اور مارے جانے والے افراد پر افسوس كا اظہار كيا ہے۔
OIC كے سيكرٹری جنرل نے ذمہ دار گروپوں سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ اپنے جذبات كو كنٹرول كریں اور انہوں نے كہا كہ كرغستان OIC كا ايك بہترين ركن ہے اور اس ملك كے اندرونی معاملات كو گفتگو كے ذريعے حل كيا جانا چاہیے۔
560847