اسلامی علوم كے بارے میں ۲ لاكھ اصطلاح ناموں كی تدوين

IQNA

اسلامی علوم كے بارے میں ۲ لاكھ اصطلاح ناموں كی تدوين

فكرونظر گروپ: اسلامی ڈاكومنٹس اور انفارميشن سنٹر كے سربراہ نے اس سنٹر كے توسط سے اسلامی علوم كے بارے میں ۲ لاكھ اصطلاح ناموں كی تدوين كی خبر دی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق اسلامی ڈاكومنٹس اور انفارميشن سنٹر كے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمين "محمد ہادی يعقوب" نے ۱۲ اپريل كو حوزہ علمیہ قم كے تحقيقی امور كے مشير سے ملاقات كے دوران اس خبر كی وضاحت كرتے ہوئے كہا كہ اس سنٹر نے اسلامی علوم كے بارے میں ۲ لاكھ اصطلاح نامے تدوين كیے ہیں اور حوزہ علمیہ قم كے محققين كو اس اصطلاح ناموں پر خصوصی توجہ دينی چاہیے۔
بعقوب نژاد نے مزيد كہا كہ ہم ان اصطلاح ناموں سے استفادہ كر كے اپنے ڈاكو منٹس اور معلومات كو منظم كر سكتے ہیں۔
انہوں نے كہا كہ حوزہ میں معلومات كا ڈھير لگا دينا محققين كے لئے تھكا دينے والا اور خطرناك ہے اور حوزہ كو اس حالت سے نكلنا چاہیے۔
561530