بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" شعبہ تركی نے سوریہ كی سركاری خبررساں ايجنسی "سانا" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ عبداللہ گل نے انقرہ میں عمان كے نامہ نگاروں كے وفد میں گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ مسئلہ فلسطين فقط فلسطينی شہريوں، عربوں اور مسلمانوں سے مربوط نہیں بلكہ یہ ايك انسانی مسئلہ ہے۔
تركی كے صدر نے مزيد كہا كہ سرزمين فلسطين پر ہونے والے موجودہ واقعات پر دنيا نے اپنے وسيع رد عمل كا اظہار كيا ہے اور پوری دنيا صیہونی مظالم كے خلاف خاموش نہیں ہے۔
انہوں نےمسئلہ فلسطين كو ايك اہم مسئلہ قرار ديتے ہوئے كہا كہ اس مسئلہ كو فلسطين كی ايك مستقل حكومت كی تشكيل سے حل كرنا چاہیے۔
561413