روس میں دہشت گردی كے بارے میں اسلام كی نظر كا جائزہ ليا گيا ہے

IQNA

روس میں دہشت گردی كے بارے میں اسلام كی نظر كا جائزہ ليا گيا ہے

سياسی وسماجی گروپ: روس میں ايك گول ميز كانفرنس كے دوران دہشت گردی كے بارے میں اسلام كی نظر كا جائزہ ليا گيا ہے جس میں مختلف سياسی پارٹيوں كے دينی قائدين اور مسلمانوں كی دينی اور سماجی آرگنائزيشنز كے نمائندوں نے شركت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق روس میں ايرانی كلچرل سنٹر كی رپورٹ كی بنا پر روس كے شہر "سنٹ پٹرزبرگ" كی عوامی جمہوری يونين كے تعاون سے منعقد ہونے والی اس گول ميزكانفرنس كاموضوع "اسلام كس سے تعلق ركھتا ہے؟" ہے۔
مسلمانوں كی دينی اور سماجی آرگنائزيشنز اور مختلف سياسی پارٹيوں كے دينی قائدين كے نمائندوں نے اس گول ميز كانفرنس میں شركت كرتے ہوئے دہشت گردی كے مسئلے كے بارے میں اسلام كے نقطہ نظر كی وضاحت كی ہے۔
561344