قائد انقلاب اسلامی كے امارات میں نمائندے كی مراجع تقليد سے ملاقات

IQNA

قائد انقلاب اسلامی كے امارات میں نمائندے كی مراجع تقليد سے ملاقات

اعزازی نامہ نگار/فخر الدين يوسف پور:متحدہ عرب امارات اور پرشين گلف كے ممالك میں قائد انقلاب اسلامی كے نمائندے نے آيت اللہ صافی گلپائيگانی، آيت اللہ مكارم شيرازی، آيت اللہ نوری ہمدانی اور حجۃ الاسلام والمسلمين شيخ جواد فاضل لنكرانی سے ملاقات كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار نے حوزہ علمیہ قم كے اسلامی تبليغاتی دفتر كے بين الاقوامی امور اور تعلقات عامہ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ حجۃ الاسلام والمسلمين سيد محمود مدنی نے ان ملاقاتوں كے دوران دينی، ثقافتی، سياسی اور سماجی تعاون كے بارے میں دينی سرگرميوں كے بارے میں ايك رپورٹ پيش كی ہے۔
انہوں نے ان علاقوں میں شيعہ مذہب اور تہذيب سے آگاہی كے شوق كی خبر دی ہے۔
561489