سماجی گروپ: امور حج وزيارت میں نمائندہ ولی فقیہ نے قائد انقلاب اسلامی كے امور حج كے دفتر كے بين الاقوامی علمی وفد كے اجلاس میں ايرانی اور سعودی علماء كے درميان گفتگو كی ضرورت پر زور ديتے ہوئے حج اور عمرہ كے لئے گئے ہوئے ايرانی علماء سے تبادلہ خيال اور گفتگو كرنے كے لئے سعودی علماء كو دعوت دی ہے تاكہ مختلف مسائل اور كشيدگی كو حل كيا جا سكے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے حج سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ امور حج وزيارت میں نمائندہ ولی فقیہ حجۃ الاسلام والمسلمين قاضی عسكری نے كہا ہے كہ یہ ملاقاتیں اور گفتگو امت اسلامی كے درميان وحدت كے قيام میں بہترين مددگار ثابت ہو سكتی ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ علماء كی ايك اہم ذمہ داری امت اسلامی كے درميان كشيدگی كو ختم كرنا ہے۔
انہوں نے كہا كہ دونوں ممالك كی وزارت خارجہ كو ايك دوسرے كے قريب سے قريب كرنے میں علماء اہم اقدامات انجام دے سكتے ہیں۔
561305