آيت اللہ تسخيری نے مسلمان اقليتوں كی حمايت كی ضرورت پر زور ديا ہے

IQNA

آيت اللہ تسخيری نے مسلمان اقليتوں كی حمايت كی ضرورت پر زور ديا ہے

فكرونظر گروپ: تقريب مذاہب اسلامی ورلڈ اسمبلی كےسيكرٹری جنرل "آيت اللہ تسخيری" نے ہندوستان میں "عادلانہ صلح اور مشتركہ عالمی گفتگو" كے موضوع پر منعقد ہونے والے سيمينار كی افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے مسلمان اقليتوں كے تشخص، وحدت اور موجوديت كے پيش نظر ان كی حمايت كی ضرورت پر زور ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق تقريب مذاہب اسلامی ورلڈ اسمبلی كے سيكرٹری جنرل "آيت اللہ تسخيری" نے ۱۱ اپريل كو ہندوستان، ايران اور بعض ديگر ايشيائی ممالك كے دانشوروں كی شركت سے منعقد ہونے والے اس سيمينار سے اپنے خطاب كے دوران مسئلہ فلسطين كے اسلامی ہونے اور صیہونی مظالم كو رسوا كرنے كی غرض سے تمام قانونی وسائل سے استفادہ كرنے كی ضرورت پر زور ديا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ مسلمانوں كے شعور اور آگاہی كی سطح كو بلند كرنا اور ملتوں اور حكومتوں كے درميان تعاون كو فروغ دينے كے لئے عملی اقدامات كرنا، دہشت گردی كے خاتمے كے لئے موثر ہیں۔
561624