وحدت كے عملی راستے كی اہانت، اسلام كی اہانت ہے: علامہ فضل اللہ

IQNA

وحدت كے عملی راستے كی اہانت، اسلام كی اہانت ہے: علامہ فضل اللہ

سياسی وسماجی گروپ: لبنانی شيعوں كے مرجع تقليد علامہ فضل اللہ نے مختلف ثقافتی اور فكری ميدانوں میں وحدت كے فروغ كے لئے كوششوں كی ضرورت پر زور ديتے ہوئے وحدت اسلامی كے عملی راستے كی اہانت كو اسلام كی اہانت قرار ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق علامہ فضل اللہ نے ۱۲ اپريل كو لبنان كی "الفت" نامی جمعيت تقريب بين مذاہب اسلامی اور صيدا كےبعض علماء سے ملاقات كے دوران مسلمانوں كے درميان اختلافات ايجاد كرنے كے لئے امريكی اور صیہونی منصوبوں كے مقابلے میں عالم اسلام كے حالات كا جائزہ ليا ہے۔
انہوں نے وحدت اسلامی كے عملی راستے كی حمايت كے لئے كوششوں كی ضرورت پر زور ديتے ہوئے مسلمانوں كی وحدت كے عملی راستے كی اہانت كو دين اسلام كی اہانت قرار ديا ہے اور انہوں نے سياسی عناوين میں محدود نہ كرنے اور ثقافتی اور فكری ميدانوں میں وحدت كے تحفظ كا مطالبہ كيا ہے۔
561958