حزب اللہ كی جانب سے فلسطينيوں كی زبردستی نقل مكانی كے منصوبے كی مذمت

IQNA

حزب اللہ كی جانب سے فلسطينيوں كی زبردستی نقل مكانی كے منصوبے كی مذمت

سياسی وسماجی گروپ؛ حزب اللہ لبنان نے ۱۲ اپريل كو اپنے ايك بيانیے میں اردن كے مغربی كنارے سے ہزاروں فلسطينی شہريوں كو نقل مكانی پر مجبور كرنے كے صیہونی منصوبے كی شديد مذمت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق حزب اللہ نے اپنے اس بيانیے میں عالمی برادری، oic اور دنيا كے تمام شريف انسانوں سے ملت فلسطين كے ساتھ اٹھ كھڑے ہونے كا مطالبہ كرتے ہوئے كہا ہے كہ ہم اردن كے مغربی كنارے سے غير قانونی اور بیہودہ اور جعلی دلائل كے ذريعے ہزاروں فلسطينی شہريوں كو زبردستی نكل مكانی كرنے كے صیہونی حكومت كے منصوبے كی شديد مذمت كرتے ہیں۔
اس بيانیے میں آيا ہے كہ فلسطينيوں كی نقل مكانی كےلئے صیہونی حكومت كے تمام منصوبےتمام بين الاقوامی قراردادوں اور وعدہ كی خلاف ہیں كيونكہ ان قراردادوں كی بنا پر كسی غاصب كو حق نہیں پہنچتا كہ وہ مقبوضہ علاقوں میں جغرافيائی صورتحال كو تبديل كرے۔
561981