بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ سوریہ نے سوریہ كی خبررساں ايجنسی "سانا" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سوریہ كے صدر بشار اسد نے عرب ليگ كے سيكرٹری جنرل عمروموسی سے ملاقات كے دوراب اس بات پر زور ديا ہے كہ صیہونی حكومت كی حالیہ سياستوں اور اردن كے مغربی كنارے سے فلسطينی شہريوں كو نقل مكانی پر مجبور كرنے كے صیہونی منصوبے كے مقابلے میں عالمی اور عرب برادری كو ايك واضح موقف اختيار كرنا چاہیے۔
اس ملاقات میں عرب دنيا كے تازہ ترين حالات، مسئلہ فلسطين پر خصوصی توجہ، ملت فلسطين كی استقامت كی حمايت اور یہودی سازی قدس كے عمل كی روك تھام كا جائزہ ليا گيا ہے۔
562038