OIC كی جانب سے فلسطينيوں كی جبری نقل مكانی كے منصوبے كی مذمت

IQNA

OIC كی جانب سے فلسطينيوں كی جبری نقل مكانی كے منصوبے كی مذمت

سياسی وسماجی گروپ: OIC كے سيكرٹری جنرل نے اردن كے مغربی كنارے سے فلسطينی شہريوں كو زبردستی نكال باہر كرنے كے لئے صیہونيوں كے جديد منصوبے كی بھرپور مذمت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ تركی كی رپورٹ كے مطابق اكمل الدين احسان اوغلو نے اس بات پر زور ديا ہے كہ OIC اردن كے مغربی كنارے سے فلسطينی شہريوں كو زبردستی نكال باہر كرنے كے صیہونی منصوبے كی شديد مذمت كرتی ہے۔
احسان اوغلو نے مزيد كہا كہ صیہونيوں كے اس منصوبے كا مقصد سرزمين فلسطين پر بيشتر قبضہ اور اس سرزمين پر اپنی استعماری سازشوں كو وسعت دينا ہے۔
انہوں نے كہا كہ فلسطينی شہريوں كو اپنی سرزمين پر رہنے كا حق حاصل ہے اور صیہونی حكومت كا یہ جديد منصوبہ ان كے حق كو پامال كر رہا ہے۔
562337