بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان نے "Labanonfiles"سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ علامہ فضل اللہ نے ۱۳ اپريل كو لبنان میں اقوام متحدہ كے خصوصی نمائندے "مائيكل ويلميز" سے ملاقات كے دوران لبنان اور خطے كی تازہ ترين صورتحال پر بحث وگفتگو كی ہے۔
علامہ فضل اللہ نے مسئلہ فلسطين كے بارے میں اقوام متحدہ كی كاركردگی كے بارے میں مسلمانوں اور عربوں كی نااميدی كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ اقوام متحدہ صیہونيوں كے توسط سے فلسطين پر قبضے كے خلاف واضح گفتگو نہیں كرتی۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اقوام م متحدہ قبضے كو ختم كرنے كے بارے میں گفتگو كرنے كی بجائے فقط یہودی بستيوں كی تعمير كو روكنے كا مطالبہ كرتی ہے۔
562284