اسلامی نظام كے موجودہ حالات میں ايمان اور وحدت كے راستے پر حركت كرنا انتہائی ضروری ہے

IQNA

اسلامی نظام كے موجودہ حالات میں ايمان اور وحدت كے راستے پر حركت كرنا انتہائی ضروری ہے

سياسی گروپ: قومی سلامتی كميشن كے ركن نے اپنی گفتگو میں كہا ہے كہ موجودہ حساس دور میں جب عالمی استكبار ملت ايران كو دھمكياں دے رہا ہے انقلابی، دينی اور قومی عہدو پيمان كا تقاضا یہ ہے كہ ہم سب كو مل كر انقلاب كی كاميابی كے دو عنصر يعنی خدا پر ايمان اور وحدت كلمہ كے راستے پر حركت كرنی چاہیے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ايرانی پارليمنٹ كی خارجہ سياست اور قومی سلامتی كميشن كے ركن سيد حسين نقوی حسينی نے ۱۴ اپريل كو اپنی گفتگو میں ورامين، قرچك، پيشوا، جواد آباد شہروں كے انقلابی عوام كے تہران اور قائد انقلاب اسلامی كے گھر كی طرف كفن پوش حركت كو سراہتے ہوئے كہا كہ انہوں نے ايك مرتبہ پھر اس بات كا اعلان كيا ہے كہ وہ اپنی آخری سانس تك اپنے اصول و اعتقادات اور امام كے اہداف و نظام اور قائد انقلاب اسلامی كے فرامين كی حمايت كرتے ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس موجودہ حساس دور میں كہ جب عالمی استكبار ملت ايران كو دھمكياں دے رہا ہے ہمارا قومی، انقلابی اور دينی عہدوپيمان تقاضا كرتا ہے كہ ہم سب كو مل كر انقلاب كی كاميابی كے دو عنصر يعنی خدا پر ايمان اور وحدت كلمہ كے راستے پر چلنا چاہیے۔
562802