بيروت میں ریڈكراس كے دفتر كے سامنے صیہونزم مخالف اجتماع

IQNA

بيروت میں ریڈكراس كے دفتر كے سامنے صیہونزم مخالف اجتماع

سياسی وسماجی گروپ: فلسطين كی اسلامی تحريك "حماس" نے ۱۵ اپريل كو بيروت میں ریڈكراس كے دفتر كے سامنے صیہونی حكومت كے خلاف ايك اجتماع منعقد كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان نےفلسطين كے روزنامہ "القدس" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ بيروت میں اس اجتماع كے انعقاد كا مقصد صیہونی حكومت كی جيلوں میں عرب اور فلسطينی قيديوں اور ان كے گھروالوں سے يكجہتی كا اظہار كرنا ہے اور اس اجتماع كے شركاء نے ملت فلسطين كی حمايت اور قيديوں كے ساتھ يكجہتی كے نعروں والے پلے كارڈ اٹھا ركھے تھے۔
بيروت میں تحريك حماس كے سياسی انچارج نے اس اجتماع سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ فلسطينی قيديوں كا مسئلہ ايك قومی مسئلہ ہے اور یہ مسئلہ حماس اور ديگر گروپوں كے سياسی پروگراموں میں ترجيح ركھتا ہے۔
563108