بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اردن نے اردنی روزنامہ "الدستور" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اردن كی معتدل اسلامی پارٹی نے اس نشست میں فلسطينی شہريوں كو نقل مكانی پر مجبور كرنے كے صیہونی حكومت كے اس نسل پرستی كے فيصلے كی بھرپور مذمت كی ہے۔
امان كی اس نشست میں اس بات پر زور ديا گيا ہے كہ خواہ یہ فيصلہ صیہونی فورسز كی جانب سے ہو يا صیہونی حكام كی جانب سے بہر حال یہ فلسطينی شہريوں كے حقوق كی خلاف ورزی شمار ہوتا ہے۔
اردن كی معتدل اسلامی پارٹی نے آخر میں سلامتی كونسل سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ فلسطينيوں كی جبری نقل مكانی كو ركوانے كے لئے ہنگامی نشست منعقد كرے۔
564182