بيت المقدس میں اسرائيلی مظالم پر عالم اسلام كو رد عمل كا اظہار كرنا چاہیے

IQNA

بيت المقدس میں اسرائيلی مظالم پر عالم اسلام كو رد عمل كا اظہار كرنا چاہیے

سياسی گروپ: ايرانی پارليمنٹ كے اسپيكر نے لبنان كے وزير خارجہ سے ملاقات كرتے ہوئے كہا ہے كہ فلسطين كے مختلف علاقوں بالخصوص بيت المقدس میں صیہونی حكومت كے بے پناہ مظالم پر عالم اسلام كو شديد رد عمل كا اظہار كرنا چاہیے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ايرانی پارليمنٹ كے اسپيكر علی لاريجانی نے ۱۷ اپريل كو لبنانی وزير خارجہ "علی حسين الشامی" سے ملاقات كے دوران دونوں ممالك كے تاريخی اور تمدنی اچھے تعلقات كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ اسلامی جمہوریہ ايران كے حكام اور لوگ لبنان كو احترام كی نگاہ سے ديكھتے ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ صیہونی حكومت كی ظالمانہ سياست اور فلسطين میں آسمانی اديان كے پيروں كی اہانت كا مقابلہ كرنا دنيائے اسلام كے تمام مسلمانوں كی ذمہ داری ہے۔
564128