اسلامی مطالعاتی انسٹیٹيوٹ میں عربی اور انگريزی زبان كے مبلغ كی تربيت

IQNA

اسلامی مطالعاتی انسٹیٹيوٹ میں عربی اور انگريزی زبان كے مبلغ كی تربيت

اعزازی نامہ نگار/مريم كيانی بيدگلی: اسلامی مطالعاتی بين الاقوامی انسٹیٹيوٹ تعليمی سال ۲۰۱۰ اور ۲۰۱۱ میں عربی اور انگريزی زبان كی تبليغ كے لئے ايك كورس منعقد كر رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار نے حوزہ نيوز سنٹر كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس انسٹیٹيوٹ نے عالمی سطح پر مدرس، محقق اور مبلغ كی تربيت كی غرض سے اسلامی مطالعاتی شعبے میں عربی اور انگريزی زبان كا ايك كورس منعقد كرنے كا فيصلہ كيا ہے۔
اس كورس میں قبول ہونے كی شرائط میں سے حوزہ میں مشغول تعليم ہونا، بين الاقوامی سطح پر تبليغ اور سرگرمياں انجام دينے كے لئے آمادہ ہونا اور ايرانی ہونا جيسی شرائط كا اعلان كيا گيا ہے اس كورس میں شركت كرنے كا شوق ركھنے والے افراد اس انسٹیٹيوٹ كی سائٹ پر رجوع كر سكتے ہیں جس كا ایڈريس یہ ہے۔ www.howzeh-qom.com ۔
564190