صیہونزم كے مقابلے میں عربی ممالك كےكمزور موقف پر شديد نكتہ چينی

IQNA

صیہونزم كے مقابلے میں عربی ممالك كےكمزور موقف پر شديد نكتہ چينی

سياسی وسماجی گروپ: لبنان كے شمالی علاقے "عكار" میں تحريك "اصلاح اسلامی" كی نشست كے شركاء نے غاصب صیہونی حكومت كے مقابلے میں عربی ممالك كے كمزور موقف پر شديد نكتہ چينی كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق عكار كے علاقے میں "الدعوۃ" ہال میں "مسئلہ فلسطين كہاں تك؟" كے موضوع پر منعقدہ نشست میں لبنان میں تحريك حماس كے نمائندے اور اس ملك كی بعض سياسی شخصيات نے شركت كی ہے۔
اس نشست كے ايك مقرر "ماہر عبدالرزاق" نے صیہونی حكومت كے مقابلے میں عربی ممالك كی خاموشی پر اعتراض كرتے ہوئے كہا ہے كہ دشمن نے فلسطينيوں كو دوراہے پر لا كھڑا كيا ہے كہ يا وہ سرزمين كی نجات كے لئے جہاد اور پائيداری يا صیہونی ظالموں كے سامنے سر تسليم خم ہو جائیں۔
عبدالرزاق نےمزيد كہا كہ جب تك صیہونی حكومت باقی ہے لبنان اور فلسطين میں مقاومت بھی باقی رہے گی اور ان غاصبوں كا مقابلہ كرے گی كيونكہ مقاومت كے معرض وجود میں آنے كا مقصد ہی اس غاصب اور ناجائز صیہونی حكومت كا خاتمہ ہے۔
564953