زمبابوے میں ائمہ جمعہ و جماعات اور علماء كے لئے دوسرے معلوماتی كورس كا انعقاد

IQNA

زمبابوے میں ائمہ جمعہ و جماعات اور علماء كے لئے دوسرے معلوماتی كورس كا انعقاد

فكرونظر گروپ: زمبابوے میں ايرانی كلچرل سنٹر كی كوششوں سے اس ملك كے شہر "حرارہ" كی "موتارۃ" مسجد میں اس ملك كے ائمہ جمعہ و جماعات اور علماء كی دينی معلومات میں اضافہ كرنے كے لئے كورس منعقد ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق ۱۶ سے ۱۹ اپريل تك منعقد ہونے والے اس كورس كا مقصد زمبابوے كے ائمہ جمعہ و جماعات اور علماء كی تعليمی اور علمی سطح كوبلند كرنا اور انہیں اہل بيت(ع) كی تعليمات سے آگاہ كرنا ہے۔
زمبابوے كے دس صوبوں كے تين اور حرارہ شہر كے ۲۵ نمائندوں نے اس كورس میں شركت كی ہے۔
اس كورس میں اصول دين، توحيد، نبوت، امامت، اخلاق، قرآنی علوم اور تفسيری روش جيسے موضوعات كی تدريس كی گئی ہے۔
564952