صیہونيوں كے مقابلے میں ملت فلسطين كی جدوجہد كا جائزہ ليا گيا ہے

IQNA

صیہونيوں كے مقابلے میں ملت فلسطين كی جدوجہد كا جائزہ ليا گيا ہے

سياسی وسماجی گروپ: لبنان كے علاقے "عكار" میں ۱۸ اپريل كو "قدس كے ساتھ يكجہتی" كے عنوان سے منعقد ہونے والی نشست كے دوران صیہونيوں كے مقابلے میں ملت فلسطين كی جدوجہد كا جائزہ ليا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق لبنان كے شمالی شہر عكار كے علاقے "وادی الريحان" میں مسلمان اورعسيائی شخصيات كی شركت سے منعقد ہونے والی اس نشست كے شركاء نے تلاوت قرآن كريم كے بعد شہدائے مقاومت كی ياد میں ايك منٹ خاموشی اختيار كی ہے۔
عكار كے پادری نے قدس كی اہميت كی طرف اشارہ كرتے ہوئے لبنانی شہريوں سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ صیہونی حكومت كے مقابلے میں استقامت اور اتحاد و وحدت كو قائم ركھیں۔
564901