بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ تركی نے OIC كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اكمل الدين احسان اوغلو نے ۱۹ اپريل كو جدہ میں ہيومن رائٹس كے اعلی عہديدار سے ملاقات كے دوران انہیں OIC میں ہيومن رائٹس كی مستقل اور دائمی كمیٹی كی تاسيس كے بارے میں آگاہ كياہے۔
احسان اوغلو نے مزيد كہا كہ ہيومن رائٹس كی مستقل اور دائمی كمیٹی كا آئين آخری مراحل میں ہے اور آئندہ مہينے میں OIC كے ركن ممالك كے وزراء خارجہ كی كونسل كی نشست كےبعد اس آئين كا نفاذ ممكن ہو سكے گا۔
565744