صیہونزم كا مقابلہ كرنے كے لئے oic كے كردار كو موثر بنانے كا جائزہ ليا گيا ہے

IQNA

صیہونزم كا مقابلہ كرنے كے لئے oic كے كردار كو موثر بنانے كا جائزہ ليا گيا ہے

سياسی وسماجی گروپ: OIC كے سيكرٹری جنرل نے ۲۰ اپريل كو "جدہ" میں ايك میٹنگ كے دوران صیہونی غاصبوں كا مقابلہ كرنے كےلئے OIC كے كردار كو موثر بنانے كا جائزہ ليا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ تركی نے خبررساں ايجنسی "معا" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اكمل الدين احسان اوغلو نے جدہ میں قدس كے مفتی سے ملاقات كےدوران ملت فلسطين كے خلاف بڑہتے ہوئے صیہونی مظالم پر OIC كی تشويش كا اظہار كيا ہے۔
احسان اوغلو نے مزيد كہا كہ OIC اپنے تمام وسائل كو بروئے كار لاتے ہوئے صیہونی مظالم كو روكنے كی كوشش كرے گی۔
موصولہ رپورٹ كے مطابق قدس كے مفتی نے بھی اس ملاقات كے دوران فلسطين كے مقدس مقامات بالخصوص مسجد الاقصی پر صیہونی مظالم كےبارے میں ايك رپورٹ پيش كی ہے۔
566107