دمشق كے سيمينار میں صیہونيوں كی نسل پرستی كا جائزہ ليا جا رہا ہے

IQNA

دمشق كے سيمينار میں صیہونيوں كی نسل پرستی كا جائزہ ليا جا رہا ہے

سياسی وسماجی گروپ: سوریہ كے دارالحكومت دمشق میں "عربی ممالك میں فلسطينی پناہ گزينوں كی حالت" كے موضوع پر منعقد ہونے والے تخصصی سيمينار میں قدس شريف میں صیہونی حكومت كی نسل پرستی كا جائزہ ليا جا رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ سوریہ نے خبررساں ايجنسی "وفا" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ۲۶ اپريل كو شروع ہونے والے اس سيمينار میں فلسطين، اردن، لبنان، مصر، آيسسكو اور عرب ليگ كے نمائندے شركت كر رہے ہیں۔
اس سيمينار كے شركاء عربی ممالك میں مقيم فلسطينی پناہ گزينوں كے حالات، صیہونی حكومت كی جانب سے فلسطينيوں كی جبری نقل مكانی، قدس شريف میں صیہونی حكومت كی نسل پرستی اور فلسطينی پناہ گزينوں كی مشكلات كو حل كرنے كےلئے "آنروا" كی آرگنائزيشن كی سرگرميوں كا جائزہ لے رہےہیں۔
569021