اسلامی معاشرے كی ايك اہم ضرورت مقاومت كی ثقافت كو عام كرنا ہے: حزب اللہ كے سيكرٹری جنرل كے مشير

IQNA

اسلامی معاشرے كی ايك اہم ضرورت مقاومت كی ثقافت كو عام كرنا ہے: حزب اللہ كے سيكرٹری جنرل كے مشير

سياسی وسماجی گروپ: حزب اللہ لبنان كے سيكرٹری جنرل كے مشير نے اپنی ايك گفتگو كے دوران مقاومت اور جہاد كے تفكر اور ثقافت كو عام كرنا اسلامی معاشرے كی ايك اہم ضرورت قرار ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق شيخ نعيم قاسم نے لبنان كے شہر "بعلبك" كے "المہدی(عج)" نامی گرلز سكولوں كی لڑكيوں كے جشن بلوغ كے پروگرام میں تقرير كرتے ہوئے كہا كہ صیہونی حكومت انتہائی كمزور حكومت ہے كہ جس كی تاريخ ظلم وستم سے بھری پڑی ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اسلام، آرام وسكون، استقامت اور زندگی كا دين ہے ہم اسلام كو اس وجہ سے نہیں چاہتے كہ وہ ديگر آسمانی اديان كا رقيب ہے بلكہ اس وجہ سے چاہتے ہیں كہ اس پر عمل كرتے ہوئے ہم دنيا آخرت كی سعادت كےراستے پر گامزن ہو جائیں۔
شيخ نعيم قاسم نےكہا كہ دشمن میں انسانيت نامی كوئی چيز نہیں ہے اور صیہونی حكومت كی تاريخ ظلم وستم اور قتل عام سے لبريز ہے لہذا اس حكومت كے خلاف قيام اور جہاد كرنے كا ہمیں حق حاصل ہے۔
568729