روس میں عشرہ فاطمیہ(س) كی مناسبت سے پروگرام كا انعقاد

IQNA

روس میں عشرہ فاطمیہ(س) كی مناسبت سے پروگرام كا انعقاد

سياسی وسماجی گروپ: رسول گرامی اسلام(ص) كی دختر گرامی حضرت فاطمۃ زہراء(س) كی شہادت كی مناسبت سے ۲۷ اپريل سے ماسكو كی خاتم الانبياء مسجد میں عزاداری كے پروگراموں كا آغاز ہوا ہے جن میں سے ماسكو میں مقيم ايرانی اور شيعہ شركت كر رہے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق اس پروگرام كے پہلے دن آيت اللہ امجد نے دعائے جامعہ كے كچھ جملوں كی وضاحت كرتے ہوئے حضرت زہراء(س) كی خصوصيات كے بارے میں تقرير كی ہے۔
ياد رہے كہ یہ پروگرام ہر رات دس بجے كو شروع ہوتا ہے ۷ مئی تك جاری رہے گا۔
571446