قفقاز كے ادارہ مسلمان میں شيعہ مسجد كے انہدام كا جائزہ ليا گيا ہے

IQNA

قفقاز كے ادارہ مسلمان میں شيعہ مسجد كے انہدام كا جائزہ ليا گيا ہے

سياسی وسماجی گروپ: باكو كے بعض شيعوں نے ادارہ مسلمان قفقاز میں حاضر ہو كر اس ادارہ كے سربراہ سے فاطمۃ زہرا(س) مسجد كے انہدام كے موضوع كے بارے میں بحث وگفتگو كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" شعبہ جمہوریہ آذربائيجان كی رپورٹ كے مطابق آذربائيجان كے تقريباً ۳۰۰ مومنين نے ۴ مئی كو ادارہ مسلمان قفقاز كے سربراہ اللہ شكور پاشازادہ سے ملاقات كے دوران گزشتہ ہفتہ آذربائيجان كی سپريم كورٹ نے فاطمۃ زہراء(س) نامی مسجد كے انہدام پر مبنی حكم كے بارے میں بحث وگفتگو كی ہے۔
ادارہ مسلمان قفقاز كے سربراہ نے اس ملاقات میں مسلمانوں كا شكریہ ادا كرتے ہوئے كہا كہ شيعوں نے فاطمۃ زہراء(س) مسجد كے دفاع كے سلسلے میں بموقع اور شايستہ كام انجام ديا ہے اور اس سلسلے میں حكومت پر اعتراض، منطقی قانونی ہے۔
انہوں نے كہا كہ میں اس مسجد كے انہدام كے مسئلے كے بارے میں آذربائيجان كے صدر كو خط لكھوں گا اور اس مقدس مكان كے انہدام كو روكنے كے لئے ان سے ملاقات بھی كروں گا۔
574265