بين الاقوامی كتب نمائش میں قرآنی مشيروں كی شركت

IQNA

بين الاقوامی كتب نمائش میں قرآنی مشيروں كی شركت

فكر گروپ: دفتر تبليغات اسلامی كے ۷ قرآنی ماہرين اور مشير تہران كی بين الاقوامی كتب نمائش میں حاضر ہو كر لوگوں كے سوالات كے جوابات دے رہے ہیں۔
دفتر تبليغات اسلامی حوزہ علمیہ قم كے دينی سوالات وجوابات كے قومی سنٹر كے ركن حجۃ الاسلام علی قناديان نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے بات چيت كرتے ہوئے كہا ہے كہ حوزہ علمیہ قم كے قرآنی ماہرين اور مشير تہران كی بين الاقوامی كتب نمائش میں حاضر ہو كر لوگوں كے سوالات كے جوابات دیں گے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ یہ ماہرين تاريخ اسلام قرآن، احكام، اخلاق جيسے موضوعات پر مشتمل سوالات كے جواب دیں گے۔
574263