كابل كی تاريخی مسجد كو نمازيوں كے لئے دوبارہ كھول ديا گيا ہے

IQNA

كابل كی تاريخی مسجد كو نمازيوں كے لئے دوبارہ كھول ديا گيا ہے

سياسی وسماجی گروپ: افغانستان كے دارالحكومت كابل كی "باغ بالا" نامی تاريخی مسجد كی مرمت اور تعميرنو كے بعد اسے نمازيوں كے لئے دوبارہ كھول ديا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اسلامی جمہوریہ افغانستان نے اليكٹرانك روزنامہ راہ نجات كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ افغانستان كے وزير ثقافت وانفارميشن سيد مخدوم رہين نے اس مسجد كے دوبارہ كھولنے كی تقريب میں اپنی تقرير كے دوران اس مسجد كی تعمير نو میں ہالينڈ كی مالی امداد كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ یہ مسجد "عبدالرحمن خان" كے دور حكومت میں بنائی گئی تھی۔
رہين نے اس مسجد كو كابل شہر كا ايك نفيس شاہكار قرار ديتے ہوئے عہديداروں سے كہا كہ وہ اس عبادت گاہ كی حفاظت كے لئے كوشش كریں۔
574444