آستان قدس رضوی كو اسلامی اور شيعہ ثقافت كی ترويج كی كوشش كرنی چاہیے

IQNA

آستان قدس رضوی كو اسلامی اور شيعہ ثقافت كی ترويج كی كوشش كرنی چاہیے

آستان قدس كے نمائندے: آستان قدس رضوی كو چاہیے كہ وہ مختلف ثقافتی، معارف اسلامی كی ترويج اور علم كے ميدانوں میں اسلامی اور شيعہ ثقافت كی ترويج كرے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ خراساں رضوی كی رپورٹ كے مطابق آستان قدس رضوی كے قائم مقام متولی "سيد احمد علوی" نے ۶ مئی كو آستان قدس رضوی كے تبليغات و ارتباطات اسلامی كے جديد مشير كے تعارف كے پروگرام میں اس مطلب كی وضاحت كرتے ہوئے كہا كہ اس وقت حرم مطہری رضوی، عالم اسلام میں دينی اور اخلاقی معارف اور معنويت كے پرچار كا مركز بنا ہوا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ہر سال ايران اور دنيا كے مختلف ممالك سے ۲ كروڑ سے زائد مشہد مقدس آنے والے زائرين اسلامی تعليمات اور احكام كو سيكھنے كی آمادگی ركھتے ہیں اور ہمیں ان كے لئے فكری اور معنوی پروگراموں كو منعقد كرنا چاہیے۔
انہوں نے كہا كہ اس وقت حرم مطہر كے مختلف صحنوں كی وسعت اور مناسب وسائل كے مہيا ہونے كی وجہ سے ثقافتی سرگرميوں كے مواقع فراہم ہوئے ہیں لہذا ان وسائل سے استفادہ كرتے ہوئے اپنی صلاحيتوں میں اضافہ كرنا چاہیے۔
575467