فلسطينی مساجد كی بے حرمتی، صیہونيوں كا انتہائی وحشيانہ اقدام ہے: خطيب نماز جمعہ بيروت

IQNA

فلسطينی مساجد كی بے حرمتی، صیہونيوں كا انتہائی وحشيانہ اقدام ہے: خطيب نماز جمعہ بيروت

سياسی وسماجی گروپ: خطيب نماز جمعہ بيروت نے اپنے جمعہ كے خطبوں كے دوران فلسطينی شہريوں پر صیہونيوں كے مسلسل مظالم اور صیہونی شہريوں كی جانب سے مساجد كی حالیہ بے حرمتی كو صیہونی حكومت كا انتہائی وحشيانہ اقدام قرار ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق علامہ سيد محمد حسين فضل اللہ كے بیٹے سيد علی فضل اللہ نے اپنے نماز جمعہ كے خطبوں میں كہا ہے كہ صیہونی سرزمين فلسطينی مساجد كو آگ لگا كر اور مسلمانوں كو عبادت انجام دينے سے روكنے كے ذريعے فلسطينی شہريوں كے حقوق كو پامال كر رہے ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری صیہونی مظالم پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جب كہ صیہونی حكومت كے مظالم میں آئے دن اضافہ ہو رہا ہے۔
575541