بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق اس نشست میں اسلامی اور داخلی مسائل صيدا شہر كے حالات اور لبنان كے خلاف صیہونی حكومت كی مسلسل دھمكيوں كا جائزہ ليا گيا ہے۔
صيدا شہر كے دارالافتاء میں منعقد نشست كے شركاء نے لبنانی فوج كی حمايت كرتے ہوئے كہا كہ لبنان كی قدرت، اس ملك كے مختلف مذاہب اور گروپوں كے اتحاد ووحدت میں پوشيدہ ہے۔
انہوں نے فلسطين اور قدس شريف میں صیہونی مظالم كے مقابلے میں عالمی اور عربی خاموشی كی مذمت كرتے ہیں عالمی برادری سے مطالبہ كيا ہےكہ وہ اس حكومت كے مظالم كو روكنے كے لئے صیہونی حكومت پر دباؤ ڈالے۔
576121