"اديان میں آخر الزمان" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

"اديان میں آخر الزمان" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

اعزازی نامہ نگار/سيدہ معصومہ محمدی: تہران يونيورسٹی میں ۱۰ مئی كو "اديان میں آخر الزمان" كے موضوع پر ايك سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار نے انديشہ جوان سنٹر كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ تہران يونيورسٹی كے فيكلٹی آف سوشل سائنسز میں ۱۰ مئی كو "اديان میں آخر الزمان" كے عنوان سے منعقد ہونے والے اس سيمينار میں "حجۃ الاسلام انصاری پور"، "ابراہيم شفيعی سروستانی" حسين كچويان" اور" پارسانيا" شركت كر رہے ہیں۔
اس سيمينار كے مختلف حصول میں مندرجہ ذيل مختلف موضوعات پر بحث وگفتگو كی جائے گی۔
ڈاكٹر حسين كچويان"، "گلوبلائزيشن اور مہدويت كے ساتھ اس كے چيلنجز" حجۃ الاسلام انصاری پور ابراہيمی اديان كی نظر میں تاريخ مستقبل، ابراہيم شفيعی سروستان اسلامی انقلاب اور مہدويت كا مقايسہ اور پارسا نيا میٹريالسٹ اور انبياء كی نظر میں تاريخ كے مستقبل كا فلسفہ" جيسے موضوع پر گفتگو كریں گے۔
576311