روسی زبان كے روزنامے میں دينی جمہوريت كا جائزہ

IQNA

روسی زبان كے روزنامے میں دينی جمہوريت كا جائزہ

فكرو نظر گروپ: " دين وسياست" نامی انسٹیٹيوٹ سائٹ نے روسی زبان كے روزنامے "نزاويسمايا گزٹ" میں روس میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر دينی جمہوريت كے بارے میں گفتگو كو شائع كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق روس میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر "ابوذر ابراہيمی تركمان" نے اپنی اس گفتگو میں اسلامی جمہوریہ ايران میں دينی جمہوريت كی ماہيت كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا ايران میں تمام ابراہيمی اديان كے حقوق كی پاسداری كی جاتی ہے اور اس وقت ايرانی پارليمنٹ میں ان كے نمائندے موجود ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ان اديان كے اپنے سكول ہیں جن میں ان كے طلباء اپنے دينی دروس كی تعليم حاصل كرتے ہیں۔
575675