جرمنی میں "اكيسویں صدی میں اسلام كاپيش منظر" كے موضوع پر سلسلہ وار نشستوں كا اہتمام

IQNA

جرمنی میں "اكيسویں صدی میں اسلام كاپيش منظر" كے موضوع پر سلسلہ وار نشستوں كا اہتمام

فكرونظر گروپ: جرمنی كی "اوزنابروگ" يونيورسٹی میں ۲۳ اپريل سے ۲۵ اپريل تك "اكيسویں صدی میں اسلام كا پيش منظر" كے موضوع پر سلسلہ وار نشستیں منعقد ہو رہی ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اسلامی ثقافت وروابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق جرمنی میں ايرانی كلچرل سنٹر سے موصول ہونے والی رپورٹ میں كہا گيا ہے كہ "اوزنابروگ" يونيورسٹی كے اسلامی اديان كے تربيتی علوم كے انسٹیٹيوٹ كی جانب سے یہ نشستیں منعقد ہو رہی ہیں۔
ان سلسلہ وار نشستوں كے انعقاد كا مقصد يورپ میں مسلمانوں كی زندگی كاپيش منظر كا جائزہ لينا ہے۔
576109