المصطفی(ص) انٹرنيشنل يونيورسٹی كے ثقافتی اور تعليمی مشير حجۃ الاسلام والمسلمين "محمد جواد زارعان" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايجنسی "ايكنا" شعبہ قم سے بات چيت كے دوران اس خبر كی وضاحت كرتے ہوئے كہا كہ قائد انقلاب اسلامی كے حكم كے مطابق یہ مركز گزشتہ دو سال سے المصظفی(ص) انٹرنيشنل يونيورسٹی كے عنوان سے اپنی فرائض انجام دے رہا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ یہ مركز ايران میں ۳۰ اور دنيا كے ۵۰ ممالك میں تعليم، ثقافت اور تربيت وتحقيق كے شعبوں میں اپنی سرگرمياں انجام دے رہا ہے۔
انہوں نے كہا كہ یہ يونيورسٹی اس وقت مختلف علوم میں بی اے، ايم اے اور P.H.D كی تعليم دے رہی ہے اور تقريباً ۱۰۰ ممالك كے طلباء اس يونيورسٹی میں مشغول تحصيل علم ہیں۔
575670