حزب اللہ لبنان كے قائدين، مكتب ولايت فقیہ كے تربيت يافتہ ہیں

IQNA

حزب اللہ لبنان كے قائدين، مكتب ولايت فقیہ كے تربيت يافتہ ہیں

سياسی وسماجی گروپ: لبنان میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر نے كہا ہے حزب اللہ لبنان كے قائدين مكتب ولايت فقیہ كے تربيت يافتہ ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق لبنان میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر "رئيس زادہ" نے ۱۰ مئی كو مصر، مراكش اور ايران كے بعض فارسی زبان كے اساتذہ سےملاقات كے دوران كہا ہے كہ حضرت امام خمينی(رح) اور قائد انقلاب اسلامی كے فرامين نے صیہونی حكومت سے مقابلہ اور جنگ كرنے كےلئے ايسے دلير افراد كی تربيت كی ہے كہ اس وقت حزب اللہ كے سيكرٹری جنرل كی حكمت كے ذريعے حزب اللہ، خطے كی ايك اہم قدرت اور طاقت شمار ہوتا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اسلامی انقلاب ايران كی كاميابی نے لبنان كے مظلوم افراد كے درميان ايك اميد كی چنگاڑی پيدا كی ہے اور اس وقت حزب اللہ كے مجاہدين كی قربانيوں اور ايثار كے نيچے میں، اسرائيل كے زوال كا آغاز ہو چكا ہے۔
578152