لبنان نے اسلامی پارليمنٹس كے درميان اتحاد و وحدت كی ضرورت پر زور ديا ہے

IQNA

لبنان نے اسلامی پارليمنٹس كے درميان اتحاد و وحدت كی ضرورت پر زور ديا ہے

سياسی وسماجی گروپ: لبنان كی پارليمنٹ میں حزب اللہ كے نمائندے نے OIC كے ركن ممالك كی پارليمنٹ يونين كے سيكرٹری جنرل سے ملاقات كے دوران موجودہ حالات میں اسلامی پارليمنٹس كے درميان اتحاد و وحدت كی ضرورت پر زور ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق محمد رعد نے ۱۴مئی كو OIC كے ركن ممالك كی پارليمنٹس يونين كے سيكرٹری جنرل "محمود كيكيك" سے ملاقات كے دوران اس يونين كی سرگرميوں كا جائزہ ليا ہے۔
اس كے علاوہ اس ملاقات كے دوران استنبول میں اسلامی ممالك كی پارليمنٹس كی يونين كی انتظامی كونسل كی حالیہ نشست میں یہودی سازی قدس كے مسئلے كی اہميت كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ موجودہ حالات میں اسلامی پارليمنٹس كے درميان زيادہ سے زيادہ ہماہنگی اور وحدت كی ضرورت ہے۔
579353